اداکار و کامیڈین راجپال یادیو کی اہلیہ رادھا یادو نے بالی ووڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے کئی بڑے نام ان کے شوہر کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب راجپال یادیو چیک باؤنس کیسز میں دہلی کی تہاڑ جیل حکام کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ رادھا نے کہا کہ ’سب نے ان کا ساتھ دیا ہے، انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے، ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔‘ راجپال یادیو کو اس وقت جیل بھیجا گیا جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی جس میں انہوں نے واجب الادا رقم ادا کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔ اداکار کو تقریباً 9 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یادیو کو 7 مقدمات میں ہر ایک میں 1.35 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں اور رجسٹرار جنرل کے پاس جمع شدہ رقم شکایت کنندہ کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ یہ معاملہ 2010 کا ہے جب راجپال نے اپنی پہلی فلم "اتا پتا لاپتا" کے لیے ایم/ایس مرلی پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان، اجے دیوگن، ورون دھون اور فلم ساز ڈیوڈ دھون نے راجپال یادیو کو مالی مدد کی پیشکش کی۔ ان کے مینیجر گولڈی جین نے بتایا کہ بڑے اداکاروں سے لے کر ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک سب نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اداکار سونو سود انڈسٹری سے سب سے پہلے ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ راجپال کو اپنی فلم میں کاسٹ کر رہے ہیں اور اس کا ایڈوانس سائننگ اماؤنٹ انہیں دے رہے ہیں۔ راجپال یادیو اپنی کامیڈی اور منفرد اداکاری کے باعث مشہور ہیں۔ وہ مجھ سے شادی کروگی، وقت، پھر ہیرا پھیری، پارٹنر، بھول بھلیاں، ہنگامہ اور چپ چپ کے جیسی کئی کامیاب فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں