National

سیٹوں کی تقسیم میں راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس ایثار و قربانی کا جذبہ دکھائے : سی پی آئی

سیٹوں کی تقسیم میں راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس ایثار و قربانی کا جذبہ دکھائے : سی پی آئی

پٹنہ، 13 اکتوبر:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے بہار سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس سے قربانی اور ایثار کا جذبہ دکھانے کی اپیل کی ہے ۔ مسٹرپانڈے نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی نامزدگی شروع ہو چکی ہے ، لیکن مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے ، جس سے کارکنوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کا بٹوارہ جلد کیا جائے اور سی پی آئی کو قابل احترام سیٹیںدی جائیں۔ سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طرف سے جمہوریت اور آئین کے بنیادی اقدارپر سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے بنیادی اصولوں اور جمہوری قدروں، سیکولرزم، وفاقیت، اظہار رائے کی آزادی اور سماجی و معاشی برابری پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ مذہبی رواداری کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ مسٹرپانڈے نے الزام لگایا کہ حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال میں سی پی آئی سمجھتی ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، خواہ وہ مرکز کی حکومت ہو یا ریاست کی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے بائیں بازو، جمہوری اور سیکولر جماعتوںکاوسیع اتحاد ناگزیر ہے ۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ سی پی آئی "بدلو سرکار، بچاو[؟][؟] بہار" کے نعرے کے ساتھ اپنی آزادانہ پہل پر سیاسی مہم چلا رہی ہے ، جس کا مقصد این ڈی اے کی جگہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت قائم کرنا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments