داونگیرے ، 14 دسمبر : کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر اور داونگیرے ساوتھ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شمانور شیو شنکرپا کا اتوار کی شام انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر شیو شنکرپا نے شام تقریباً 6:50 بجے داونگیرے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ ایک تجربہ کار سیاست داں، ماہرِ تعلیم، صنعت کار اور سماجی خدمت گار ڈاکٹر شیو شنکرپا 16 جون 1931 کو داونگیری ضلع میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے تقریباً تین دہائیوں تک کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی کے طور پر خدمات انجام دیں اور ریاستی حکومت میں وزیرِ باغبانی بھی رہے ۔ وزیرِ باغبانی کی حیثیت سے انہوں نے پورے کرناٹک میں باغبانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ کے منظم استعمال کے اقدامات کیے ۔ انہوں نے باپو جی انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے تعلیمی شعبے میں اہم خدمات انجام دیں، جس کے تحت داونگیری میں متعدد پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ۔ انہوں نے معذوروں کے لیے آشا کرن ٹرسٹ کی بھی قیادت کی اور داونگیرے کرکٹ کلب اور دیگر کھیلوں کے اداروں کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ آل انڈیا ویر شیوا مہاسبھا کے صدر بھی تھے ۔ ایک صنعت کار کی حیثیت سے انہوں نے شامنور انڈسٹریز گروپ کی بنیاد رکھی اور شوگر و ڈسٹلری کے کاروبار سے سرگرم طور پر وابستہ رہے ۔ ان کے انتقال پر پیر کے روز کرناٹک اسمبلی میں تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو