National

سیما حیدر ایک بار پھر ماں بن گئیں

سیما حیدر ایک بار پھر ماں بن گئیں

پاکستان سے اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت فرار ہونے والی سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن ایک بار پھر والدین بن گئے۔ میڈیا کے مطابق سیما حیدر نے گریٹر نوئیڈا کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ سچن کے ساتھ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے، 11 ماہ پہلے جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سیما حیدر اور نومولود بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد سیما حیدر نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ گوتم بدھ نگر کے علاقے ربو پورہ میں واقع اپنے گھر پہنچیں، اس موقع پر سچن اور ان کے اہل خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور گھر میں جشن کا سماں رہا۔ پاکستان کے شہر جیکب آباد کی رہائشی سیما حیدر مئی 2023 میں اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔ سچن اور ان کی ملاقات 2019 میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھیم دونوں نے آن لائن بات چیت شروع کی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔ سیما حیدر نے بھارت پہنچنے کے بعد گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربو پورہ میں سچن کے ساتھ رہنا شروع کیا اور تب سے وہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی کہانی ملک بھر میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر کا تعلق پاکستان سے ہے جو دبئی میں مقیم ہے۔ سیما حیدر اور سچن کو جولائی 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہ مسلسل یہ کہتی رہی ہیں کہ وہ سچن کے ساتھ رہنے کیلیے بس کے ذریعے نیپال بارڈر سے نوئیڈا پہنچیں۔ خاتون کے پہلے شوہر غلام حیدر نے بھارتی حکومت سے اپیل کر رکھی ہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ملنے دیا جائے اور ان کی کیسٹڈی دی جائے۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments