Sports

سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں، شعیب ملک کا ہندستانی کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام

سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں، شعیب ملک کا ہندستانی کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندستانی کرکٹ ٹیم سے پاکستان کا دورہ کرنے کی پرزور درخواست کر دی۔ حال ہی میں سابق کپتان شعیب ملک نے نجی میڈیا گروپ کے یوٹیوب چینل سے گفتگو کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، مستقبل کے منصوبوں اور ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر کھل کر بات چیت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیےہندستانی کرکٹ بورڈ ہندستانی ٹیم کے پاکستان آنے کے راستے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ دوران پروگرام جب میزبان نے اسی حوالے سے سابق کپتان سے سوال کیا تو انہوں نے ہندستانی ٹیم پر کھیل اور سیاست کو دور رکھنے اور پاکستان کا دورہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہندستان کا دورہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ ہندستان بھی پاکستان کا دورہ کرے۔ شعیب ملک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں، وہ اپنی جگہ لیکن کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے۔ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں ہم اچھے لوگ ہیں، بہت مہمان نواز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ سال ہندستان گئی تھی اور ہندستانی ٹیم کی باری ہے، یہ ان کے لیے اچھا موقع ہے، ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کبھی نہیں آئے، یہاں کبھی نہیں کھیلا، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا ہوگا، ٹیم کو ضرور آنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دوطرفہ تعلقات بھی 2013 سے کشیدہ ہیں۔ دونوں ٹیمیں صرف انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوتی ہیں۔ تاہم اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی ٹیم تمام طرح سیاسی اختلافات علیحدہ رکھ کر پاکستان کا دورہ کرتی ہے یا نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments