National

سی پی آئی (ایم) کے سابق رکنِ اسمبلی ایس راجندرن کے بی جے پی میں شامل ہونے کے امکانات

سی پی آئی (ایم) کے سابق رکنِ اسمبلی ایس راجندرن کے بی جے پی میں شامل ہونے کے امکانات

ترووننت پورم، 10 جنوری:مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سابق رکنِ اسمبلی ایس راجندرن کے 2026 کے کیرالہ اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دیوی کُلم سے تین بار منتخب ہونے والے رکنِ اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کی صورت میں کیرالہ کے سیاسی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے ، جہاں روایتی طور پر بائیں بازو اور کانگریس کی قیادت والے اتحاد کا غلبہ رہا ہے ۔ ایدُکّی ضلع کے سرکردہ رہنما راجندرن کی بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو چندر شیکھر سمیت سینئر قائدین کے ساتھ کئی مرحلوں کی بات چیت ہو چکی ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ اگر معاملات طے پا جاتے ہیں تو مُنّار میں ایک اجلاس ہونے کا امکان ہے ، جو سیاسی طور پر حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ یہاں راجندرن کو خاص طور پر باغان مزدوروں اور پہاڑی علاقوں کے مکینوں میں نچلی سطح پر مضبوط حمایت حاصل ہے ۔ بائیں بازو کی سیاست کے تجربہ کار رہنما راجندرن نے 2006، 2011 اور 2016 میں کیرالہ اسمبلی میں دیوی کُلم کی نمائندگی کی۔ مسلسل 15 برس تک رکنِ اسمبلی رہنے والے راجندرن کو 2021 کے اسمبلی انتخابات میں جب پارٹی ٹکٹ نہیں ملا تو ان کے سی پی آئی (ایم) سے تعلقات کشیدہ ہو گئے ۔ سرکاری بائیں بازو اتحاد کے امیدوار کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات پر انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ معطلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد راجندرن نے پارٹی رکنیت کی تجدید نہیں کرائی، جس کے بعد سے ان کے آئندہ سیاسی قدم کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments