بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کے سیٹ پر ایک کارپنٹر کی موت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے فلم کے سیٹ پر کارپنٹر کی موت کے معاملے پر سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور 1 کروڑ روپے جرمانے کا مطالبہ کر دیا۔ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو لکھے گئے ایک خط میں اے آئی سی ڈبلیو اے کے صدر سریش شیام لال گپتا نے پروڈکشن ہاؤس سنجے لیلا بھنسالی اور ممبئی کے فلم سٹی کے قریب رائل پمپ اسٹوڈیو میں 17 جون کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کارپنٹر چندر دھاری سنگھ یادو کی موت کے ذمے دار پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سریش شیام لال گپتا نے خط میں دعویٰ کیا کہ کارپنٹر کی موت سیٹ کا ایک حصہ گرنے سے ہوئی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا ہے کہ اس واقعے میں چند دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سریش شیام لال گپتا نے خط میں اس واقعے کے تفصیلات واضح نہیں کی ہیں۔ اُنہوں نے خط میں فیملی کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضے اور 42 سالہ یادو کی بیٹیوں کی تعلیم کے لیے طویل مدتی مالی مدد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کارپنٹر کی موت کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں اداکار رنبیر کپور، وکی کوشل اور اداکارہ عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم کی کہانی 2 افسروں کے درمیان ایک پیچیدہ محبت پر مبنی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم 21 جنوری 2027ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود