National

سی بی آئی نے نیٹ۔یو جی 2026 امتحانات کے پیپر لیک معاملے میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کو کیا گرفتار

سی بی آئی نے نیٹ۔یو جی 2026 امتحانات کے پیپر لیک معاملے میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کو کیا گرفتار

نئی دہلی، 18 مئی : مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (گریجویٹ) نیٹ۔یو جی 2026 امتحانات کے سوالنامہ لیک معاملے میں ایک اور ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کیا ہے ۔نیٹ سوالنامہ لیک معاملے میں اہم ملزم اور لاتور میں واقع آر سی سی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک پروفیسر شیوراج موٹیگا¶ں کر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ اس ادارے کو چلاتے ہیں، جو طلبہ کو نیٹ۔یو جی امتحانات کے لیے کوچنگ دیتا ہے ۔ اس ادارے کی نو شاخیں ہیں، جن میں سے اہم شاخ لاتور میں واقع ہے ۔ سی بی آئی کے مطابق موٹیگا¶ں کر این ٹی اے سے جڑے کیمسٹری کے لکچرار پی وی کلکرنی کے قریبی ہیں۔ ان کے ادارے اور رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران کیمسٹری کے سوالناموں کا ایک بینک برآمد ہوا، جس میں وہی سوالات تھے جو 3 مئی کو منعقدہ نیٹ امتحان میں پوچھے گئے تھے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سی بی آئی نے پانچ مقامات پر تلاشی مہم چلائی اور کئی قابلِ اعتراض دستاویزات، لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کیے ۔ ضبط کی گئی اشیاءکا تفصیلی تجزیہ فی الحال جاری ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ سی بی آئی نے حکومت ہند کی وزارتِ تعلیم کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے نیٹ۔یو جی 2026 امتحانات کے سوالنامے کے مبینہ لیک کے سلسلے میں دائر تحریری شکایت کی بنیاد پر 12 مئی 2026 کو معاملہ درج کیا تھا۔معاملہ درج ہونے کے فوراً بعد، خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اب تک، اس معاملے میں دہلی، جے پور، گروگرام، ناسک، پونے ، لاتور اور اہلیہ نگر سے 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ اس سے پہلے ، نو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ اب تک کی جانچ میں کیمسٹری اور بائیولوجی کے لیک ہوئے سوالناموں کے مبینہ ماخذ کا پتہ چلا ہے ، جنہیں امتحان سے پہلے عام کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے ان مڈل مین (بچولیوں) کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ان طلبہ کو اکٹھا کرنے میں ملوث تھے جنہوں نے لاکھوں روپے دے کر خصوصی کوچنگ کلاسز میں داخلہ لیا تھا۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے کہا کہ سی بی آئی اس معاملے میں جامع، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ جانچ کے لیے پرعزم ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments