National

سی بی ایس ای  کے دسویں جماعت کے طلبہ کی پہلے بورڈ امتحان میں شرکت لازمی

سی بی ایس ای کے دسویں جماعت کے طلبہ کی پہلے بورڈ امتحان میں شرکت لازمی

نئی دہلی، 16 فروری : سی بی ایس ای نے پیر کے روز واضح کیا ہے کہ دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے پہلے بورڈ امتحان میں شرکت کرنا لازمی ہوگا۔ سی بی ایس ای کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی طالب علم کسی بھی وجہ سے پہلے امتحان میں تین یا اس سے زائد مضامین میں شریک نہیں ہوتا تو اسے دوسری بورڈ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے طلبہ کو لازمی اعادہ (کمپلسری ریپیٹ) کے زمرے میں رکھا جائے گا اور وہ اگلے سال فروری میں منعقد ہونے والے مرکزی امتحان میں ہی شرکت کر سکیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے امتحان میں کامیاب اور اہل طلبہ سائنس، ریاضی، سماجی علوم اور زبانوں میں سے زیادہ سے زیادہ تین اہم مضامین میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دوسری امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جن طلبہ کا نتیجہ پہلی امتحان میں کمپارٹمنٹ آتا ہے ، انہیں دوسری امتحان میں کمپارٹمنٹ زمرے کے تحت بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ سی بی ایس ای کے مطابق یہ نوٹیفکیشن امتحانی عمل کو زیادہ شفاف اور منظم بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ سی بی ایس ای نے 2026 کے تعلیمی سیشن سے دسویں جماعت کے لیے سال میں دو مرتبہ بورڈ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments