ترواننت پورم، 14 مئی : کیرالہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر وی ڈی ستیشن ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔ وہ پیر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ مسٹر ستیشن نے آج یہاں لوک بھون میں گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ کیرالہ کی پارٹی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی کانگریس صدر سنی جوزف بھی موجود تھے ۔ کیرالہ میں دس سال کے طویل وقفے کے بعد مسٹر ستیشن کی قیادت میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی حکومت بننے جا رہی ہے ۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ریاست میں یو ڈی ایف کو 140 نشستوں میں سے 102 نشستوں کے ساتھ دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔ اس سے قبل، محترمہ داس منشی نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مسٹر ستیشن کو کیرالہ میں پارٹی کی قانون ساز کونسل کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کیرالہ کے لیے مقرر کردہ مرکزی مشاپد اجے ماکن اور مکل واسنک بھی موجود تھے ۔ محترمہ داس منشی نے بتایا کہ گزشتہ 7 مئی کو ترواننت پورم میں پارٹی قانون ساز کونسل کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرنے کا اختیار پارٹی ہائی کمان کو دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی، مرکزی مشاپد، کیرالہ کے پارٹی اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر سینئر رہنما¶ں سے مشاورت کی۔ ان تمام غوروخوض کے بعد مسٹر ستیشن کے نام کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ کیرالہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس (یو ڈی ایف) نے 140 میں سے 102 نشستیں جیت کر دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کی ہے ۔ پارٹی کو ریاست میں 10 سال بعد حکومت بنانے کا موقع ملا ہے اور اس جیت میں مسٹر ستیشن نے کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ لیڈر کے عہدے کی دوڑ میں رمیش چنیتھلا اور کے سی وینوگوپال بھی شامل تھے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات