سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں چل بسے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سنے اور ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت انسٹاگرام پر افسوسناک خبر کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’گہرے دکھ کے ساتھ آپ کو بتاتا ہوں کہ ہمارے پیارے دوست اور قابل ذکر اداکار ستیش شاہ چند گھنٹے قبل گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’ستیش شاہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اشوک پنڈت نے کہا کہ ’ستیش شاہ کی موت انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔‘ ستیش شاہ کو مزاحیہ اور ورسٹائل اداکاری نے قابل قدر شخصیت بنایا، انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’میں ہوں ناں‘ میں پروفیسر کا کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’جانے بھی دو یارو (1983)‘، یہ جو ہے زندگی (1984)، میں ہوں ناں (2004)، کل ہو نا ہو (2003)، فنا (2006)، اور اوم شانتی اوم (2007) شامل ہیں۔ 2008 میں انہوں نے ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ کامیڈی سرکس میں شریک جج کے فرائض انجام دیے اور 2015 میں انہیں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) سوسائٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔ مانڈوی سے تعلق رکھنے والے کچھی گجراتی ستیش شاہ نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں شمولیت سے قبل زیویئرز کالج میں اپنی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1984 میں یہ جو ہے زندگی میں شاندار کردار نبھا کر اپنی پہچان بنائی جس کی ہدایت کاری کندن شاہ اور منجول سنہا نے کی تھی جہاں انہوں نے 55 اقساط میں 55 مختلف کرداروں کو پیش کیا۔ انہوں نے 1995 میں زی ٹی وی پر ٹیلی ویژن سیریل فلمی چکر میں پرکاش کا کردار بھی ادا کیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں