National

سہسرام-پٹنہ فاسٹ پسنجر ٹرین میں لگی خوفناک آگ، ایک بوگی خاکستر، ریلوے اسٹیشن پر افراتفری

سہسرام-پٹنہ فاسٹ پسنجر ٹرین میں لگی خوفناک آگ، ایک بوگی خاکستر، ریلوے اسٹیشن پر افراتفری

بہار کے سہسرام ریلوے اسٹیشن پر پیر کو علی الصبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس نے افرا تفری پیدا کر دی۔ یہاں پلیٹ فارم نمبر 6 پر کھڑی سہسرام-پٹنہ فاسٹ پسنجر ٹرین (نمبر53213) کے ایک کوچ میں اچانک آگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پانچویں بوگی کو بھی اپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پوری طرح خاکستر ہوگئی جبکہ چوتھی بوگی کا پچھلا حصہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واردات کے بع د اسٹیشن احاطے میں دہشت پھیل گئی اور ہر طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں : راجدھانی ایکسپریس میں لگی آگ، سو رہے مسافروں میں مچا کہرام، کوٹہ ریلوے ڈویژن میں تھم گئی ٹرینوں کی رفتار یہ واردات پیر کو صبح تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔ روزانہ کی طرح ٹرین پلیٹ فارم نمبر 6 پر پٹنہ روانہ ہونے کے لیے تیار تھی اور اس میں مسافر سوار ہو رہے تھے، تبھی اچانک بی-3 کوچ کے ٹوائلیٹ سے گہرا دھواں نکلنے لگا۔ اسٹیشن کے پاس مارننگ واک کر رہے لوگوں کی نظر جیسے ہی دھوئیں پر پڑی، انہوں نے فوری طور پر شور مچانا شروع کیا۔ اطلاع ملتے ہی ریک پوائنٹ پر موجود مزدور موقع پر پہنچ گئے اورآگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ ADVERTISEMENT ٹرین صبح 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونے والی تھی، اس لئے خوش قسمتی سے واردات کے وقت بوگی میں زیادہ مسافر نہیں تھے۔ آگ کی خبر ملتے ہی ریلوے اہلکاروں اور سیکورٹی فورس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکالا اور پورے پلیٹ فارم کو خالی کرایا۔ ریلوے اسٹاف، مقامی مزدوروں اور اطلاع پا کر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر پوری طرح قابو پالیا۔ اس طرح اہلکاروں کی مستعدی کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور کسی بھی مسافر کو کسی طرح کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ڈی ڈی یو ریل ڈویزن کے افسران موقع پرموجود ہیں۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا کوئی تکنیکی خرابی مانی جا رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واردات کے بعد ٹرین کو سہسرام ریلوے اسٹیشن پر ہی روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے سبب مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں کئی مسافر پٹنہ اور سہسرام جانے کے لیے بسوں اور دوسری سواری کا سہارا لینے کی تیاری کرتے نظر آئے۔ اس واقعے کے بعد مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی سہسرام-آرا پسنجر ٹرین کو مقررہ وقت سے روانہ کیا تاکہ مسافر بروقت اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments