National

سسرال میں گوشت کی ڈش میں مرچ زیادہ ہونے پر برہمی، بیوی کی خودکشی، مایوسی میں شوہر نے بھی جان د یدی

سسرال میں گوشت کی ڈش میں مرچ زیادہ ہونے پر برہمی، بیوی کی خودکشی، مایوسی میں شوہر نے بھی جان د یدی

حیدرآباد 21اکتوبر:سسرال میں گوشت کی ڈش میں مرچ زیادہ ہونے پر برہمی میں شوہر نے بیوی کو دھکیل دیا جس پر مایوسی کے عالم میں بیوی نے خودکشی کرلی۔اس واقعہ کے چند دن بعد شوہرنے بھی خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے ایردنڈی کے رہنے والے 25سالہ سنتوش کی محبت کی شادی گزشتہ ماہ کی 26تاریخ کو گنگوتری سے ہوئی تھی۔ اس ماہ کی 2تاریخ کو دسہرہ کے موقع پر، سنتوش اپنی بیوی کے ساتھ سسرال گیا۔ کھانے کے دوران گوشت کی ڈش میں مرچ زیادہ ہونے پر سنتوش نے برہمی میں آ کر اپنی بیوی کو دھکیل دیا۔ اسی رات گنگوتری نے اپنے مائیکہ میں خودکشی کر لی۔ بیوی کی موت کے بعد شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا سنتوش ایک ہفتہ قبل عادل آباد ضلع مستقر میں رہنے والی اپنی بہن کے پاس گیا۔ منگل کی دوپہر، گھر میں کسی کے نہ ہونے کے دوران سنتوش نے بھی خودکشی کر لی۔شادی کے صرف ایک ماہ کے اندر دونوں کی افسوسناک موت پر گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments