سری نگر،12 نومبر : سری نگر کے ٹی آر سی علاقے میں ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون دس دنوں تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کو یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ٹی آر سی میں3 نومبر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں منگل کو دم توڑ گئی۔ خاتون کی شناخت 45 سالہ عابدہ زوجہ زبیر احمد لون ساکن سمبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق ٹی آر سی کے نزدیک 3 نومبر کو ملی ٹنٹوں نے گرینیڈ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ انسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے 8 نومبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ سری نگر کے ٹی آر سی علاقے میںہونے والے گرینیڈ حملے میں ملوث تین ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کےخلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Source: uni urdu news service
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل