کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے کورونا وبا کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر معذرت کی ہے۔ سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دور میں آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے۔ ملک میں نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تا کہ آئندہ مسلمانوں یا دوسری کمیونٹی کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔ کورونا کی عالمی وبا کے دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کردی تھی اور مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باجود جلا دیا گیا تھا۔ سری لنکا کی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو نظرانداز کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمز نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکن حکومت کی مذمت کی تھی۔ مسلمان سری لنکا کی 2 ملین آبادی کا تقریبا 10 فیصد ہیں
Source: Social Media
’دنیا کا سب سے سستا حج‘: پاکستان کا حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان
حماس کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان
اسرائیل میں سول نافرمانی کی تحریک شروع؟
شامی صدر سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں، صدر ایردوآن سے ملاقات
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار شہری ہلاک ہوئے، یوکرینی صدر
ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کردیا ہے، نیتن یاہو
فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں
امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، ٹرمپ
کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کے قبضے کے اعلان پر فلسطینیوں کا رد عمل
ہم فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف مزاحمت کے لیے مصر کے ساتھ کھڑے ہیں: ترکیہ