ر جے پور کے ایک نجی ہسپتال میں چونکا دینے والا اور نایاب طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کے معدے سے روزمرہ استعمال کی غیرمعمولی اشیا نکال کر اس کی جان بچا لی۔ نیوز 24 کے مطابق بھلواڑہ سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان 26 دسمبر کو شدید پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ جے پور کے ایس آر کلّا میموریل ہسپتال پہنچا۔ مریض کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر مختلف طبی معائنے شروع کیے۔ جب پیٹ کی سونوگرافی کی گئی تو ڈاکٹر بھی دیکھ کر حیران رہ گئے، مریض کے معدے میں متعدد سخت اور نوکیلی اشیا موجود تھیں۔ ہسپتال کے سینیئر سرجن ڈاکٹر تنمے پاریکھ کے مطابق سونوگرافی میں واضح طور پر ٹوتھ برش اور لوہے کی پانے نما اشیا نظر آئیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اینڈوسکوپی کی گئی، تاہم اشیا کے حجم کی وجہ سے انہیں اینڈوسکوپی کے ذریعے نکالنا ممکن نہ ہو سکا۔ بعض نوکیلی اشیا معدے کی دیوار تک پہنچ چکی تھیں جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی تھیں۔ بالآخر ڈاکٹروں نے اوپن سرجری کا فیصلہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سات ٹوتھ برش اور دو لوہے کے پانے (رینچ) کامیابی سے نکال لیے۔ اس پیچیدہ سرجری کی قیادت ڈاکٹر تنمے پاریکھ نے کی جبکہ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر آلوک ورما اور او ٹی سٹاف کشال اور ہریندر بھی شامل تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعد ازاں مریض سے گفتگو میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، جس کے باعث وہ کھانے کے قابل نہ ہونے والی اشیا نگل لیتا تھا۔ یہی عمل اس خطرناک صورتحال کا سبب بنا۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ایسی اشیا نگلنا نہایت جان لیوا ہو سکتا ہے اور ایسی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک انڈین صحافی سرشٹی وشواکرما نے واقعے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں ممکنہ وجوہات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو