تیرووارور، تامل ناڈو: تاریخ گواہ ہے کہ مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی بیگم ممتاز محل کی یاد میں تاج محل تعمیر کروایا تھا لیکن تامل ناڈو کے ایک سعادت مند بیٹے نے اپنی ماں کے قدموں تلے جنت تلاش کرتے ہوئے زمین پر ہی ایک خوبصورت نظارہ پیش کر دیا۔ تامل ناڈو کے ضلع تیرووارور میں تعمیر شدہ سفید پتھروں کا یہ محل ان دنوں سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔History چنئی کے رہنے والے تاجر امرالدین شیخ داؤد کے والد کا انتقال 1989 میں ہوا تھا، اس وقت ان کی والدہ جیلانی بی بی کی عمر محض 30 سال تھی اور ان کے پانچ چھوٹے بچے تھے۔ جیلانی بی بی نے دوسری شادی کرنے کے بجائے تن تنہا اپنے بچوں کی پرورش کی اور انہیں کبھی والد کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ سال 2020 میں جب جیلانی بی بی کا انتقال ہوا، تو امرالدین ٹوٹ کر رہ گئے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ماں کو کسی عام قبرستان کے بجائے اپنی زمین پر دفن کریں گے اور وہاں ایک ایسی یادگار بنائیں گے جو رہتی دنیا تک مثال بن جائے۔ اس ‘ممتا کے محل’ کی تعمیر کے چند اہم حقائق : رقبہ: یہ ڈھانچہ تقریباً ایک ایکڑ زمین پر 8,000 مربع فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔ لاگت: اسے بنانے میں تقریباً 5.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے (دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی رقم تھی جو ان کی والدہ اپنے پیچھے چھوڑ گئی تھیں)۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات