روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ انڈیا کو ایندھن کی ’بلا رکاوٹ ترسیلات‘ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ نئی دہلی کو واشنگٹن کی جانب سے ماسکو سے تیل خرید بند کرنے کے لیے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر رواں سال اگست میں انڈین مصنوعات پر 50 فیصد کے سخت ٹیرف عائد کیے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، جو توانائی، دفاع اور تجارت کے موضوعات پر مشتمل نئی دہلی میں ہونے والی سربراہی ملاقات میں پوتن کی میزبانی کر رہے ہیں، نے روسی صدر کا ’انڈیا کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت‘ پر شکریہ ادا کیا۔ صدر پوتن نے مذاکرات کے بعد مودی سے کہا، ’روس انڈیا کی توانائی کی ترقی کے لیے درکار تیل، گیس، کوئلہ اور ہر چیز کا قابلِ اعتماد سپلائر ہے۔‘ انہوں نے ایک سرکاری مترجم کے مطابق مزید کہا، ’ہم انڈیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے لیے ایندھن کی بلا رکاوٹ سپلائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر مودی نے کہا کہ ’توانائی کا تحفظ انڈیا، روس شراکت داری کا ایک مضبوط اور اہم ستون رہا ہے۔‘ وکرین جنگ کے آغاز کے بعد انڈیا روسی تیل کا ایک بڑا خریدار بن کر ابھرا، جس نے ماسکو کو ایک اہم برآمدی منڈی فراہم کی کیونکہ یورپ نے خریداری میں بڑی حد تک کمی کر دی تھی۔ 2024 میں روس نے انڈیا کی کل خام درآمدات کا تقریباً 36 فیصد، یعنی روزانہ تقریباً 18 لاکھ بیرل رعایتی تیل فراہم کیا۔ نئی دہلی نے حال ہی میں دباؤ کے تحت روسی خام تیل کی درآمدات میں کمی کی ہے۔ جمعہ کے روز صدر پوتن نے کہا کہ انہوں نے مودی کے ساتھ ’یوکرین میں ہونے والے واقعات کی بہت سی تفصیلات‘ اور ’ایک ممکنہ پُرامن حل‘ کے لیے امریکہ سمیت کچھ شراکت داروں کے ساتھ مل کر ماسکو کی کوششوں کو شیئر کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’یوکرین کے حوالے سے انڈیا ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو