نئی دہلی، 20 مئی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک اہم فیصلے میں واضح کیا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر مردم شماری کے حصے کے طور پر ذاتی کی گنتی کرانے میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔اس فیصلے کو بعض سیاست دانوں نے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے ۔چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئمالیہ باغچی اور جسٹس وپل پنچولی پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔عرضی میں مرکزی حکومت کے 2027 کی مردم شماری میں ذاتی گنتی شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ سماج میں کتنے لوگ پسماندہ ہیں اور کتنے افراد کو فلاحی اسکیموں کی ضرورت ہے ۔عدالت نے اسے مکمل طور پر پالیسی سے متعلق معاملہ قرار دیتے ہوئے 2027 کی مردم شماری میں ذات پر مبنی گنتی شامل نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔یہ عرضی سدھاکر گمولہ نے دائر کی تھی۔عرضی میں کہا گیا تھا کہ ذات سے متعلق اعداد و شمار کا سیاست دان اور کارپوریٹ ادارے غلط استعمال کر سکتے ہیں۔اس پر چیف جسٹس کی بنچ نے واضح کیا کہ یہ طے کرنا عدالت کے دائرئہ اختیار میں نہیں آتا کہ ذاتی گنتی قومی مردم شماری کا حصہ ہونی چاہیے یا نہیں۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کئی رہنما¶ں اور دیگر افراد نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات