نئی دہلی، 15 اکتوبر: ہندستان کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کو ان کی عرضی میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔ وانگچک اس وقت قومی سلامتی قانون (این ایس اے ) کے تحت راجستھان کی جودھپور سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ گیتانجلی انگمو کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت سے عرضی میں ترمیم کی اجازت مانگی تاکہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے حراست کے اسباب کو م¶ثر طور پر چیلنج کیا جا سکے ۔ مسٹر سبل نے بنچ کو بتایا کہ وانگچک کو اپنی اہلیہ کے ساتھ نوٹس یا تحریری نوٹ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا،''وانگچک نے اپنی نظر بندی سے متعلق کچھ نوٹس تیار کیے ہیں جو وہ اپنے وکیل کو دینا چاہتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کا قانونی حق حاصل ہے ۔ ہم صرف یہی چاہتے ہیں کہ وہ نوٹس ان تک پہنچا دیے جائیں۔'' اس پر سولیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ وانگچک اپنے نوٹس عرضی گزار (گیتانجلی انگمو) کے ساتھ شیئر کریں۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے حراست کی وجوہات فراہم کرنے میں تاخیر کو وانگچک کی نظر بندی کو چیلنج کرنے کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔ قومی سلامتی سے متعلق قانون کے تحت اپنی حراست کے خلاف رہائی کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ہوئی سماعت کے بعد عدالت نے مرکز، لداخ کی انتظامیہ اور جودھپور سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔ وانگچک کو 26 ستمبر کو لداخ میں تشدد کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے ۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 29 اکتوبر کو کرے گی۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو