سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اترپردیش میں بلڈوزر کے ذریعہ توڑ پھوڑ جاری رہنے کے واقعات پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ گھروں اور عمارتوں کو گرانے کی تعزیری کارروائی جاری رہنے پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عدالت ایسے کئی معاملوں کا گواہ جہاں جرم ہونے کے فوراً بعد کسی رہائشی مکان کے مکینوں کو ’مسماری‘ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اس کے بعد قانونی ضرورتوں کو مکمل کرنے کا دکھاوا کر کے اسے مسمار کر دیا جاتا ہے۔‘‘ جسٹس اتل شری دھرن اور جسٹس سدھارتھ نندن کی ڈبل بنچ نے فیم الدین اور 2 دیگر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے منگل (3 فروری) کو ہمیرپور سے متعلق ایک معاملے میں عرضی گزاروں کے ذریعہ اپنی جائیدادوں کو بلڈوزر کارروائی سے بچانے کے لیے دائر عرضی پر سماعت کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تلخ تبصرہ کیا۔ عرضی گزاروں کی جانب سے عدالت سے اپنی جائیدادوں کی ممکنہ تباہی کو روکنے کے لیے عدالتی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریاست میں کئی گھروں کو منہدم کرنے کی تعزیری کارروائی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ’’حکم کے باوجود توڑ پھوڑ جاری ہے، حالانکہ سپریم کورٹ نے اس اصول پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی کہ عمارتوں کو سزا کے طور پر توڑنا اختیارات کی تقسیم کی کھلی خلاف ورزی ہے، کیونکہ سزا دینے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو