ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شکیرا کو ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔ استغاثہ نے گلوکارہ شکیرا پر 2012ء سے 2014ء کے دوران 14.5 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام لگایا تھا۔ حکام کے مطابق شکیرا اس عرصے میں اسپین میں رہائش پذیر تھیں لیکن ٹیکس ریکارڈ میں اپنی رہائش کسی اور ملک میں ظاہر کرتی رہیں۔ دوسری جانب شکیرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی میں سکون چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ اور جذباتی مشکلات اب ختم ہو گئی ہیں۔ گلوکارہ نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے ٹیکس حکام نے میرے خلاف سخت رویہ اختیار کیا۔ شکیرا کے مطابق 2014ء تک ان کی زیادہ تر آمدن عالمی میوزک ٹورز سے آتی تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہتی تھیں۔ واضح رہے کہ شکیرا نے 2015ء میں اسپین کو اپنی مستقل ٹیکس رہائش قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ 17.2 ملین یورو ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود