Entertainment

سوریاونشی اتنے شاندار کرکٹر نہ ہوتے تو انہیں ’معصوم‘ میں کاسٹ کر لیتا: فلمساز شیکھر کپور

سوریاونشی اتنے شاندار کرکٹر نہ ہوتے تو انہیں ’معصوم‘ میں کاسٹ کر لیتا: فلمساز شیکھر کپور

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں قابلِ ذکر پرفارمنس دینے والے 15 سالہ نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی نے اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے 16 میچز میں 776 رنز بنائے، جس کے بعد انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اب بالی ووڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور نے بھی اس نوجوان کے ٹیلنٹ کی تعریف کی ہے۔ شیکھر کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، ’’اگر سوریاونشی اتنے شاندار کرکٹر نہ ہوتے، تو میں انہیں اپنی فلم ’معصوم‘ میں کاسٹ کر لیتا۔‘‘ یاد رہے کہ ’معصوم‘ 1983 میں ریلیز ہونے والی شیکھر کپور کی ایک کلاسک اور شہرہ آفاق فلم ہے، جس کا ایک نیا اور جدید ورژن حال ہی میں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں۔ سوریاونشی نے محض 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کر کے تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ ویبھو سوریا ونشی کو ستمبر میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments