متنازع ملبوسات کے سبب شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریاکمار یادیو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی مکھرجی نے کہا کہ ماضی میں سوریاکمار یادیو اِنہیں کافی زیادہ پیغامات بھیجا کرتے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوتی۔ جب رپورٹر نے اِن سے سوال پوچھا کہ ’کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی؟‘، تو خوشی نے واضح الفاظ میں اس کی تردید کی۔ خوشی مکھرجی نے کہا کہ میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔ بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، سوریاکمار یادیو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری بات نہیں ہوتی اور میں کسی بھی طرح کے تعلق سے خود کو جوڑنا نہیں چاہتی ہوں۔ اداکارہ خوشی مکھرجی کے اس دعوے پر تاحال کرکٹر سوریاکمار یادیو کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر سوریاکمار یادیو شادی شدہ ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنی اہلیہ دیویشا شیٹی کے ساتھ مشہور مندر کا دورہ کیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود