نئی دہلی: ملک میں امتحانی نظام میں اصلاحات، پرچہ لیک کے واقعات پر سخت کارروائی اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر دہلی کے جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شدت آ گئی ہے۔ احتجاج کرنے والی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق جنتر منتر پر جاری دھرنا منگل کے روز 25ویں دن میں داخل ہو گیا، جبکہ معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال 17ویں روز بھی جاری رہی۔ سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے کہا کہ 20 جولائی کا مارچ کسی ایک تنظیم کا پروگرام نہیں ہوگا بلکہ اس میں ملک بھر سے طلبہ، نوجوان، اساتذہ، والدین اور تعلیمی نظام میں شفافیت کے حامی افراد شرکت کریں گے۔ ان کے مطابق اس مارچ کا مقصد پارلیمنٹ اور حکومت تک طلبہ کی آواز پہنچانا اور امتحانی نظام میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کرنا ہے۔ پارلیمنٹ مارچ کی تیاریوں کے تحت تنظیم نے 7011670115 ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے، جہاں دلچسپی رکھنے والے افراد مسڈ کال دے کر اپنی شرکت درج کرا سکتے ہیں۔ دیپکے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے کتنے لوگ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے دہلی آ رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں مختلف سرکاری امتحانات میں بار بار پرچہ لیک کے واقعات نے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینی بنا دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے، ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور طلبا کے مستقبل کے تحفظ کے لیے فوری اصلاحات کی جائیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات