Entertainment

سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں آج اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہمارا فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے۔ سونم کپور نے لکھا ہے کہ ہم اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ مئی 2018ء میں شادی کی تھی، اگست 2022ء میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑی نے اپنے پہلے بیٹے کا نام ’وایو‘ رکھا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments