بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 6 گھنٹے تک فلائٹ لیٹ ہونے پر ایئر لائن ایئر انڈیا پر تنقید کی تاہم بعد میں انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ میڈیا کے مطابق 38 سالہ سوناکشی سنہا نے منگل کے دن اپنی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر اس حوالے سے صورتِ حال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری پرواز صبح 5 بجے کی تھی، یہ پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی اور مجھے اپنی پرواز کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے طیارے کی کھڑکی سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ تم سے سخت نفرت ہے، ایٹ ایئر انڈیا، میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود ہوں تاکہ 5 بجے کی فلائٹ پکڑ سکوں، لیکن اسے بغیر کسی وجہ کہ ہر گھنٹے بڑھا بڑھا کر 11 بجے تک کر دیا گیا ہے، قومی ایئر لائن بہتر کام کرے، تاہم بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے بارے میں یہ کسی سیلیبریٹی کی کوئی پہلی شکایت نہیں ہے، حال ہی میں موسیقار انوشکا شنکر نے اس وقت کھلے عام تنقید کی تھی جب حال ہی میں دورانِ سفر ان کے ستار کو نقصان پہنچا تھا، حالانکہ ایئر لائن نے ان سے اس کی ہینڈلنگ کی فیس وصول کی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھجی جس میں لکھا تھا کہ ایئر انڈیا کے میرے ستار کے ساتھ کیے گئے سلوک نے مجھے سخت افسردہ کر دیا ہے، بغیر کسی دانستہ لاپروائی کے ایسا نقصان آخر کیسے ہو سکتا ہے؟ میں خاص طور پر اس لیے افسردہ ہوں کہ کافی طویل عرصے بعد ایئر انڈیا سے سفر کیا اور ایسا لگتا ہے کہ ایک بھارتی انسٹرومنٹ ان کے پاس محفوظ نہیں رہ سکتا جبکہ دیگر ایئر لائنز کی فلائٹس میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی کر چکی ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود