نئی دہلی: سونا اور چاندی کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ مرکزی بجٹ کے دن بھاری مندی کے بعد ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو بھی قیمتی دھاتوں پر دباؤ برقرار رہا۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر وعدہ کاروبار شروع ہوتے ہی چاندی اور سونا دونوں مزید سستے ہو گئے، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ پیر کی صبح ایک کلو چاندی کی قیمت میں اچانک 10 ہزار روپے کی گراوٹ درج کی گئی۔ گزشتہ کاروباری دن میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد چاندی 2,65,652 روپے فی کلو پر بند ہوئی تھی لیکن پیر کو جیسے ہی بازار کھلا، یہ پھسل کر 2,55,652 روپے فی کلو تک آ گئی۔ اس تیز گراوٹ نے حالیہ دنوں کی تمام تیزی کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو چاندی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار چار لاکھ روپے فی کلو کی سطح عبور کی تھی اور 4,20,048 روپے کے آل ٹائم ہائی پر پہنچی تھی۔ تاہم اس ریکارڈ کے فوراً بعد مندی کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اب تک چاندی کی قیمت میں 1,64,396 روپے کی کمی آ چکی ہے۔ جس رفتار سے حالیہ دنوں میں چاندی اوپر گئی تھی، اس سے کہیں زیادہ تیزی سے اس کی قیمت نیچے آئی ہے۔چاندی کے ساتھ ساتھ سونا بھی دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ بجٹ کے دن سونے کی قیمت میں ایک ہی جھٹکے میں 13 ہزار روپے تک کی گراوٹ دیکھی گئی تھی، اگرچہ اس کے بعد معمولی بحالی بھی ہوئی۔ اتوار کو سونا 1,47,753 روپے فی دس گرام پر بند ہوا تھا، لیکن پیر کو ایم سی ایکس پر کاروبار شروع ہوتے ہی یہ پھسل کر 1,43,501 روپے فی دس گرام تک آ گیا۔ اس طرح صرف ایک سیشن میں دس گرام چوبیس قیراط سونا 4,001 روپے سستا ہو گیا۔ اگر بلند ترین سطح سے موازنہ کیا جائے تو سونے میں بھی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو سونا زبردست تیزی کے ساتھ 1,93,096 روپے فی دس گرام کی نئی بلندی پر پہنچا تھا لیکن اس کے بعد مسلسل گراوٹ کے نتیجے میں اب تک سونے کی قیمت میں 49,595 روپے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی عوامل، منافع خوری اور پالیسی سے جڑی غیر یقینی کیفیت کے باعث قیمتی دھاتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو