نئی دہلی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو آئندہ ایک سال میں سونا 2 لاکھ روپے فی 10 گرام اور چاندی تقریباً 2.84 لاکھ روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے قیمتی دھاتوں کی مانگ کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ فی الحال جیولری مارکیٹ میں 24 قیراط سونا تقریباً 1,50,150 روپے فی 10 گرام، 22 قیراط 1,37,560 روپے اور 18 قیراط 1,12,600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونا 4,600 ڈالر فی اونس سے اوپر جبکہ چاندی 74 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔ امریکی ڈالر کی کمزوری اور جیو پولیٹیکل تناؤ اس اضافے کی بڑی وجوہات سمجھی جا رہی ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے بھی اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے، جس سے قیمتوں کو مزید سہارا ملا ہے۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ سونا تقریباً 1,200 روپے اور چاندی 3,000 روپے تک سستی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طویل مدت (کم از کم ایک سال) کے لیے سرمایہ کاری کی جائے تو منافع کے امکانات موجود ہیں، لیکن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور عالمی حالات کو نظر میں رکھنا ضروری ہے۔ قلیل مدتی سرمایہ کاری میں خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ سونا اور چاندی محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جاتے ہیں، مگر "یقینی منافع” کی کوئی گارنٹی نہیں۔ سمجھداری یہی ہے کہ سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق اور مالی مشورہ لیا جائے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات