National

سونا 10 ہزار اور چاندی 21 ہزار روپے سستی، 14 دن میں قیمتی دھاتوں کی بڑی گراوٹ

سونا 10 ہزار اور چاندی 21 ہزار روپے سستی، 14 دن میں قیمتی دھاتوں کی بڑی گراوٹ

نئی دہلی: سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ 14 کاروباری دنوں کے دوران ایک دو دن کے معمولی اضافے کو چھوڑ دیا جائے تو دونوں قیمتی دھاتوں کے دام مجموعی طور پر نیچے ہی گئے ہیں۔ اپنے ہائی لیول سے گولڈ اور سلور کی قیمتوں میں زبردست کمی درج کی گئی ہے، جس کی وجہ سے خریداروں کے لیے یہ موقع بن گیا ہے کہ وہ تازہ نرخ جاننے کے بعد ہی سرمایہ کاری یا خریداری کا فیصلہ کریں۔ انڈین بلین جویلرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے مطابق، 17 اکتوبر کو 10 گرام 24 قیراط سونا 1,30,874 روپے میں دستیاب تھا، جب کہ جمعہ کے روز یہ گھٹ کر 1,20,100 روپے پر آ گیا۔ یعنی محض دو ہفتوں میں سونا 10,774 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔ پچھلے بند نرخ کے مقابلے میں بھی 570 روپے کی کمی درج کی گئی۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر بھی سونے کی وایا قیمتوں میں بھاری کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ 17 اکتوبر کو دسمبر ایکسپائری والے 24 قیراط سونے کا ریٹ 1,27,008 روپے فی 10 گرام تھا، جو کہ اب 1,21,038 روپے رہ گیا۔ اس طرح، سونا 5,970 روپے سستا ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments