نئی دہلی، 15 مئی: مالی سال 2026-27 کے پہلے مہینے اپریل میں سونے کی درآمد پر ملک کا خرچ 82 فیصد بڑھ گیا، جبکہ پیٹرولیم درآمدات میں 10 فیصد کمی درج کی گئی۔وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں 562.69 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 81.69 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل 2025 میں بیرونِ ملک سے 309.70 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا خریدا گیا تھا۔ اپریل میں چاندی کی درآمدات بھی 157 فیصد اضافے کے ساتھ 41.11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سونے اور چاندی کی درآمدات میں اس اضافے کی بڑی وجہ گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی بازار میں ان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والا نمایاں اضافہ بتایا گیا ہے ۔ دوسری جانب قدر کے لحاظ سے پیٹرولیم درآمدات میں 10.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اپریل 2026 میں ہندوستان نے 1862.60 کروڑ ڈالر مالیت کا پیٹرولیم درآمد کیا، جبکہ ایک سال قبل یہ اعداد و شمار 2070.15 کروڑ ڈالر تھے ۔ پیٹرولیم درآمدات میں کمی کی وجہ مغربی ایشیا بحران کے باعث سپلائی چین میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو قرار دیا گیا ہے ۔ ہندستان کو برآمدات کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں اپریل کے دوران چین، روس اور سعودی عرب سے درآمدات میں اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے درآمدات کم رہیں۔چین سے درآمدات 20.9 فیصد بڑھ کر 1197.2 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ روس دوسرے نمبر پر رہا، جہاں سے اپریل میں 736.3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہیں۔ خاص بات یہ رہی کہ سرفہرست پانچ ممالک میں روس واحد ملک تھا جس سے مالی سال 2025-26 کے دوران درآمدات میں کمی دیکھی گئی تھی۔اپریل میں سعودی عرب سے درآمدات 30.3 فیصد بڑھ کر 384.6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں اور وہ ہندوستان کو برآمدات کرنے والا پانچواں بڑا ملک رہا۔
Source: UNI News
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات