National

سومناتھ کی تاریخ تباہی اور شکست کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ فتح اور احیا کی تاریخ ہے : وزیر اعظم مودی

سومناتھ کی تاریخ تباہی اور شکست کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ فتح اور احیا کی تاریخ ہے : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 11 جنوری: وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے سومناتھ میں سومناتھ سوابھیمان پرو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت غیر معمولی ہے ، یہ ماحول غیر معمولی ہے اور یہ جشن غیر معمولی ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اسے بڑی خوش قسمتی سمجھتے ہیں کہ سومناتھ مندر ٹرسٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے انہیں سومناتھ سوابھیمان پرو میں فعال طور پر خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے 72 گھنٹے تک اومکار کے بلاتعطل جاپ اور 72 گھنٹے تک منتروں کے مسلسل جاپ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل شام، ایک ہزار ڈرونوں نے ، ویدک گروکلوں کے ایک ہزار طلباءکی موجودگی کے ساتھ، سومناتھ کے ہزار سال کی داستان پیش کی، اور آج 108 گھوڑوں کے ساتھ 'شوریہ یاترا' مندر پہنچی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منتروں اور بھجنوں کی مسحور کن پیشکش الفاظ سے بیاں نہیں ہوسکتی اور صرف وقت ہی اس تجربے کو اپنے اندر قید کر سکتا ہے ۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب وہ یہ باتیں کر رہے ہیں ، تو ان کے ذہن میں بار بار یہ خیال ابھرتا ہے کہ ٹھیک ایک ہزار سال پہلے اسی جگہ جہاں لوگ اب بیٹھے ہوئے ہیں وہاں کا ماحول کیسا رہا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہاں لوگوں کے آبا¶ اجداد، یعنی ہمارے آبا¶ اجداد نے اپنے یقین، اپنے عقیدے اور اپنے بھگوان مہادیو کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سال پہلے حملہ آوروں کو یقین تھا کہ وہ جیت گئے ہیں لیکن آج ایک ہزار سال گزرنے کے بعد بھی سومناتھ مہادیو کے مندر کے اوپر جھنڈا پوری کائنات کے سامنے ہندستان کی طاقت اور صلاحیت کا اعلان کرتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments