بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔ 47 سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا، یہ ایک اچانک اور غیر متوقع حملہ تھا، جو کہ سیکیورٹی میں خامی کی وجہ سے ہوا۔ میرے خیال میں حملہ آور یا چور کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ کونسے گھر میں گھسا، اسے اندھیرے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ جنوری 2025 میں ہونیوالے اس حملے میں سیف زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ ہر شخص کے لیے مختلف معنی رکھتے ہیں، سیف کی کچھ فلمیں ہٹ ہوئیں اور کچھ نہیں۔ لیکن میں نے ہمیشہ انھیں ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جس کے ساتھ لوگ کام کرنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ انھیں ایک ورسٹائل اداکار کہا جاتا ہے۔ انکی زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاؤ معمول کے تھے اور وہ اب بھی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد