لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی لگاتار وزیر اعظم نریندر مودی اور برسراقتدار طبقہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ خاص طور سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان ہندستان میں ایل پی جی سلنڈر بحران کے لیے راہل گاندھی پوری طرح وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے امریکہ کے سامنے ’سرینڈر‘ کر دیا ہے، اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام کو ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’100 باتوں کی ایک بات، نریندر سرینڈر ہو گیا ہے۔‘‘ انھوں نے اس تقریب کی ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر بھی کی ہے، ساتھ ہی پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ ہو رہے سلوک کا ذکر بھی کیا ہے۔ اس پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے ہندوستان کی توانائی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیا ہے، تو مائک بند کر دیا گیا۔ میں نے مودی جی کا نام ایسپٹین فائل میں ہونے کا جیسے ہی ذکر کیا، مائک بند کر دیا گیا۔‘‘ راہل گاندھی نے اس پوسٹ میں پٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بھی ذکر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’(پارلیمنٹ میں) میں نے پٹرولیم وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور ایپسٹین سے جڑے سوال اٹھائے، تو مائک بند کر دیا گیا۔ میں نے ان کی بیٹی کی کمپنی میں سوروس کے پیسے لگے ہونے پر بات کرنے کی کوشش کی، تو مائک بند کر دیا گیا۔‘‘ ان واقعات کا ذکر کرنے کے بعد راہل گاندھی نے تلخ انداز میں کہا کہ ’’100 باتوں کی ایک بات، جو دبائے نہ دبے گی– نریندر سرینڈر ہو گیا ہے۔‘‘ شیئر کردہ ویڈیو میں راہل گاندھی پی ایم مودی کے مکمل طور پر ’کمپرومائز‘ ہونے کا ذکر بہت واضح انداز میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’امبیڈکر، گاندھی جی، کانشی رام اور ساورکر میں فرق ہے۔ امبیڈکر، گاندھی اور کانشی رام نے کمپرومائز نہیں کیا۔ وہ کر ہی نہیں سکتے تھے۔ آپ مودی جی کا چہرہ دیکھیے، یہ ان کی تنظیم کی پرانی عادت ہے۔ ہماری انرجی سیکورٹی کمپرومائز ہو گئی ہے۔ جس کو آئل منسٹر بنایا، وہ پہلا کمپرومائز ہے۔‘‘ موجودہ حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اس کو (ہردیپ سنگھ پوری کو) آپ نے (پی ایم مودی نے) بیوروکریسی سے اٹھا کر وزیر بنایا۔ پھر نریندر مودی نے ملک کی انرجی سیکورٹی سے سمجھوتہ کر دیا۔ اب امریکہ طے کر رہا ہے کہ ہم تیل کہاں سے لیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس ایک غریب پارٹی ہے، جبکہ بی جے پی امیر پارٹی بن گئی۔ کیونکہ نریندر مودی نے بی جے پی کا پورا فنانشیل اسٹرکچر اڈانی کو سونپ دیا ہے۔ امریکہ نے اسی فنانشیل اسٹرکچر کو پکڑ لیا اور اڈانی پر کیس کر دیا۔ یہ کیس اڈانی پر نہیں، بلکہ بی جے پی پر ہے۔ اسی لیے نریندر مودی وہی کر رہے ہیں، جو امریکہ کہہ رہا ہے۔ نریندر مودی کو ’بلیک میل‘ کیا جا رہا ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات