بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر کا ایک افیئر تھا لیکن کسی ایکٹریس کے ساتھ نہیں تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ عورت گووندا سے محبت نہیں کرتی تھی وہ صرف ان کی دولت چاہتی تھی۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، کیونکہ گووندا کے ایک اور خاتون کے ساتھ ملوث ہونے کے تنازع نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔ 62 سالہ گووندا کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے افیئر کی افواہ پر کھل کر گفتگو کی، تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ یہ افیئر کسی مراٹھی نوجوان اداکارہ کے ساتھ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو سنیتا نے کہا کہ وہ عورت گووندا سے نہیں ان کے پیسوں سے محبت کرتی ہے۔ سنیتا آہوجا جن کی 1987 میں گووندا سے شادی ہوئی، انکا کہنا ہے کہ اس سال کو میں بہت برا سال سمجھتی ہوں، کیونکہ میں مسلسل گووندا کے لڑکی کے ساتھ افیئر کا سن رہی ہوں، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ کوئی اداکارہ نہیں ہے، کیونکہ اداکارائیں ایسے برے کام نہیں کرتیں۔ انھوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ گووندا ان تمام تنازعات کو ختم کر دیں اور آئندہ برس ہماری اچھی فیملی لائف ہو۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں تھیں، جس کی سنیتا نے تردید کی تھی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود