Entertainment

سنیل گروور کی کامیڈی دیکھ کر عامر خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

سنیل گروور کی کامیڈی دیکھ کر عامر خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

دی گریٹ انڈین کپل شو میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، سنیل گروور کی کامیڈی دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ اداکار اور کامیڈین سنیل گروور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی نقالی کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے عامر خان کی نقل اتار کر اداکار کو بھی حیران کردیا۔ عامر خان نے کہا کہ میں اسے ممکری بھی نہیں کہوں گا یہ اتنا مستند تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں خود کو دیکھ رہا ہوں، میں نے چھوٹا سا کلپ دیکھا اور اب پورا ایپسوڈ دیکھنے جارہا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ سنیل گروور کی ممکری اتنی شاندار تھی کہ میں اتنا ہنس رہا تھا سانس بھی نہیں لے سکتا تھا، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ میں بہت مسکرایا ہوں۔ سنیل گروور کی یہ پرفارمنس ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ ناصرف ایک کامیڈین ہیں بلکہ کردار میں ڈھل جانے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں، جس کی داد خود عامر خان جیسے فنکار بھی دینے پر مجبور ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس قسط میں اداکارہ اننیا پانڈے اور کارتک آریان بھی بطور مہمان موجود تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments