فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے، ایسے میں میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے باعث دھرمیندر خاندان شدید اذیت میں مبتلا رہا، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں سنی دیول میڈیا نمائندگان پر برس رہے ہیں۔ دھرمیندر خاندان کے لئے مصیبت کے ان ایام میں بھی فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور ان کے خاندان کی پرائیویسی کو شدید متاثر کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر غصے میں آگئے۔ سنی دیول نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟ واضح رہے کہ سینئر اداکار دھرمیندر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، اداکار کے اہل خانہ نے ان کا گھریلو علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار کی موت کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 89 سالہ اداکار دھرمیندر کو گزشتہ روز بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن وہ آج صبح چل بسے۔ تاہم ہیما مالنی نے ان خبروں کی سختی سے نہ صرف تردید کی بلکہ غلط خبریں پھیلانے والے انڈین میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟