نئی دہلی، 15 دسمبر : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے پیر کو دربھنگہ اربن حلقہ سے ایم ایل اے سنجے سراوگی کو بہار کا ریاستی صدر مقرر کیا۔اس سے قبل اتوار کو اعلیٰ قیادت نے بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو بی جے پی کا قومی ایگزیکٹو صدر مقرر کیا تھا۔ اس کے ایک دن پہلے ، ہفتہ کو اتر پردیش بی جے پی کے صدر کے عہدے پرمرکزی حکومت میں وزیر مملکت پنکج چودھری کو مقرر کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اس سلسلے میں ایک سرکاری خط جاری کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بہار کے ایم ایل اے سنجے سراوگی کو بہار کا ریاستی صدر مقرر کیا ہے ۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔مسٹر سراوگی کی پیدائش 28 اگست 1969 کو ہوئی تھی اور وہ اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے 1995 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد یوتھ ونگ میں ذمہ داری حاصل کی۔ مسٹر سراوگی نے سب سے پہلے دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 6 سے الیکشن جیتا تھا۔مسٹر سراوگی 2005 کے اسمبلی انتخابات میں دربھنگہ اربن سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت کر ایم ایل اے بنے تھے ۔ تب سے وہ دربھنگہ سٹی سے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسٹر سراوگی نے نومبر 2010، 2015، 2020 اور 2025 میں لگاتار کامیابی حاصل کی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو