Entertainment

سنچیتا کہتی تھی میں سشانت کیطرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف

سنچیتا کہتی تھی میں سشانت کیطرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف

ٹی وی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اب ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ گیتانجلی منگل نے ایک انتہائی چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق سنچیتا موت سے کئی ماہ پہلے سے شدید ذہنی دباؤ میں تھیں اور خود کو نقصان پہنچانے کی باتیں کر رہی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیتانجلی نے بتایا کہ سنچیتا رواں سال جنوری سے پریشان تھیں، حالانکہ ان کا کیریئر بہت اچھا چل رہا تھا اور وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہونے کے باوجود کسی مالی تنگی کا شکار نہیں تھیں۔ گیتانجلی نے بتایا کہ سنچیتا مجھے میسجز پر کہتی تھی، "مجھے یہ زندگی نہیں چاہیے، یہ بہت مشکل اور تلخ ہے، ہم یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟" انہوں نے ایک ہولناک بات بتاتے ہوئے کہا، سنچیتا کی جبلت ایسی تھی کہ وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ "میں ایک بڑی ہیروئن بن کر سشانت سنگھ راجپوت کی برسی والی تاریخ پر ہی اپنی جان دوں گی تاکہ دنیا مجھے ہمیشہ یاد رکھے۔" ان کا کہنا تھا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ وہ ایسا کر سکتی تھی اور شاید وہ سوشل میڈیا پر اپنے ہم عمر لوگوں کی کامیابی دیکھ کر بھی احساسِ کمتری کا شکار ہو رہی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments