سنبھل: اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے کسیروا گاؤں میں انتظامیہ نے مسجد کے باقی ماندہ حصوں کو منہدم کرنے کے لیے دو جے سی بی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ رات بھر یہ کارروائی جاری رہی۔ رات گئے انتظامیہ کے بلڈوزر آپریشن سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے نکھاسا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع کسیروا گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس اور انتظامی اہلکار بدھ کی رات نو بجے کے بعد گاؤں پہنچے اور مسجد کے باقی حصوں کو گرانا شروع کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق مصطفی قادری مسجد کو قبرستان کے نام پر رجسٹرڈ 120 مربع میٹر اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے تعمیر کیا گیا تھا۔ تحصیلدار عدالت نے 21 اپریل کو مسجد کمیٹی کے خلاف بے دخلی کا حکم جاری کیا تھا۔ مسجد کو سب سے پہلے چھ جون کو بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کیا گیا تھا، اور 7 اور 8 جون کو مسماری مہم جاری رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ نے کانگریس کے وفد کی آمد سے قبل رات کو ملبہ صاف کرنے اور باقی ماندہ ڈھانچہ کو منہدم کرنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ گرام سماج کی جائیداد پر غیر قانونی تجاوزات کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نو جنوری کو مقامی لیکھ پال (ریونیو اہلکار) کے ذریعہ زمین کے سروے کے بعد، اہلکار کی شکایت پر 18 جنوری کو ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ بی این ایس کی دفعہ 329 اور پبلک پراپرٹی کو نقصان کی روک تھام ایکٹ 1984 کے سیکشن 2/3 کے تحت یعقوب اور تسلیم کے خلاف الزامات درج کیے گئے تھے۔ انتظامیہ کے بلڈوزر کو رات کے وقت چلائے جانے سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملبہ ہٹانے کا کام دو جے سی بی مشینوں کے ذریعے کیا گیا۔ سنبھل تحصیلدار سدھیر کمار نے بتایا کہ پہلے بھی مصطفی قادری مسجد کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی گئی تھی، لیکن کچھ حصہ اور ملبہ باقی تھا۔ رات کو دو بلڈوزر تعینات کیے گئے تھے تاکہ باقی ماندہ ملبہ اور باقی ڈھانچے کو صاف کیا جا سکے، جس کا مقصد اس زمین کو - جس پر مسجد کھڑی تھی، کو تجاوزات سے مکمل طور پر آزاد کرانا تھا۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات