ممبئی ، 29 دسمبر : میرا روڈ-بھائندر میں منعقدہ ''سناتن دھرم سبھا'' میں خطاب کرتے ہوئے جین دھرم گرو نیلیش چندر نے مراٹھی تنظیموں کو وارننگ دی کہ مارواڑی اور غیر مراٹھی اب ناانصافی اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے اور اگر زبان کے نام پر کسی پر ہاتھ اٹھایا گیا تو اس کا جواب اسی انداز میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ''مہاراشٹر کسی ایک کے باپ کا نہیں، اگر مارواڑی یا کسی بھی غیر مراٹھی بھائی کو ہاتھ لگایا تو بھرپور مخالفت کی جائے گی''۔ یہ ردعمل اس واقعے کے بعد سامنے آیا جہاں مبینہ طور پر مراٹھی زبان میں بات نہ کرنے پر ایک غیر مراٹھی تاجر کو مارا گیا تھا۔ تقریب ایک سماجی تنظیم نے منعقد کی جسے شیو سینا (شندے دھڑا) کی حمایت حاصل تھی۔ نیلیش چندر نے کہا کہ ''تاجر نے بعد میں حملہ آوروں کو گلدستہ پیش کیا، اگر میں ہوتا تو ایسا نہ کرتا''۔ انہوں نے راجستھانی، جین اور مارواڑی برادریوں سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی اور بی جے پی کے مقامی رہنما¶ں پر نام لئے بغیر تنقید کی۔ ان بیانات نے مقامی سیاسی ماحول میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل مراٹھی-غیر مراٹھی شناخت کا موضوع سیاسی طور پر گرم ہو سکتا ہے ۔ مراٹھی تنظیموں کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم پس پردہ مشاورت اور ملاقاتیں تیز ہوگئی ہیں تاکہ کشیدگی نہ بڑھے ۔ انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر کارروائی ہوگی۔ پولیس کے مطابق حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ حکام نے کہا کہ ''میرا بھائندر کی گنگا-جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی''۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو