وارانسی، 23 فروری: جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی کے خلاف پریاگ راج میں معاملہ درج ہونے کے بعد پیر کے روز ان کا بیان سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 'سناتن دھرم کو تباہ کرنے کے لیے کچھ لوگ چولا پہن کر آ گئے ہیں۔ سماج میں گمراہی پھیلائی جا رہی ہے ۔ جو کہانی گھڑی گئی ہے وہ مکمل طور پر جھوٹ ہے ۔ پولیس کی جانچ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ منافقت اور فریب ایک دن ضرور ختم ہو جائے گا۔ شنکراچاریہ نے مزید کہا کہ 'میری طرف سے پولیس کو پورا تعاون رہے گا۔ اگر پھر بھی گرفتاری ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کالنیمی شنکراچاریہ کی توہین کرنا چاہ رہا ہے ۔ میرے لیے تین عدالتیں ہیں۔ پہلی نچلی عدالت عوام ہیں، جو سب کچھ دیکھ اور جان رہے ہیں۔ دوسرا مڈل کورٹ یعنی ہائی کورٹ میرا دل ہے ، میں جانتا ہوں سچ کیا ہے ۔ اور تیسرا سپریم کورٹ یعنی ایشور ہے ، جو سب کچھ جانتا ہے اور انصاف ضرور ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 'ہم ان کے تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ وہ چاہیں تو مٹھ آکر سوال و جواب کر سکتے ہیں، ورنہ کہیں اور لے جا کر کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔ جو ہسٹری شیٹر ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ گﺅ ماتا کی حفاظت کے لیے جو عہد لیا گیا تھا، اس میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کچھ شیطانی فطرت کے لوگ سامنے آگئے ہیں۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو