National

سمستی پور:جے ڈی یو وزیر مہیشور ہزاری کے بیٹے سنی ہزاری بی جے پی میں شامل

سمستی پور:جے ڈی یو وزیر مہیشور ہزاری کے بیٹے سنی ہزاری بی جے پی میں شامل

سمستی پور، 13 اکتوبر :بہار کے اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈر مہیشور ہزاری کے بیٹے سنی ہزاری پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شامل ہوگئے ۔ سنی ہزاری اس سے قبل کانگریس کے ٹکٹ پر سمستی پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار رہ چکے ہیں۔پیر کو سمستی پور ضلع کے ہرپور ایلوتھ واقع بی جے پی ضلع دفتر میں منعقدہ ایک ملن تقریب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ سنی ہزاری کو بی جے پی میں شامل کرانے کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور گونا کے سابق رکن پارلیمنٹ کے ۔ پی۔ سنگھ یادو، قنوج کے سنیئر بی جے پی لیڈر سبرت پاٹھک اور متھلانچل الیکشن انچارج مہندر سنگھ خصوصی طور پر موجود تھے ۔ ان رہنماوں نے مشترکہ طور پر انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ملن تقریب میں بی جے پی ضلع صدر (شمالی ) نیلم سہنی، جنوبی ضلع صدر ششی دھر جھا، ضلع جنرل سکریٹری سنیل کمار گپتا سمیت متعدد دیگر بی جے پی لیڈر اور کارکن بھی شریک تھے ۔ تمام نے سنی ہزاری کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بی جے پی کے لیے ایک مضبوط سیاسی حمایت بتایا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments