National

سمستی پور: نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، مشتعل افراد نے این ایچ-28 جام کر دیا

سمستی پور: نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، مشتعل افراد نے این ایچ-28 جام کر دیا

سمستی پور، 17 جون: بہار کے ضلع سمستی پور میں ایک نوجوان کے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے خلاف مشتعل افراد نے بدھ کے روز لاش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ نمبر 28 کو جام کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہرپور بھنڈی گا¶ں میں 45 سالہ کشیشور رائے کا چند افراد کے ساتھ کسی بات پر تنازعہ ہو گیا تھا۔ تنازعہ کے دوران ان کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے سے مشتعل دیہاتیوں نے لاش کے ساتھ ضلع کے گاندھی چوک پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر قومی شاہراہ نمبر 28 کو بند کر دیا۔ اس احتجاج کے باعث تاج پور، سمستی پور اور پٹنہ کو جوڑنے والی مرکزی سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک بری طرح متاثر رہی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو سمجھا بجھا کر صورتحال پر قابو پایا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments