National

سماج وادی پارٹی دراندازوں کو رشتہ دار مان کربسانا چاہتی ہے : اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ موریہ

سماج وادی پارٹی دراندازوں کو رشتہ دار مان کربسانا چاہتی ہے : اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ موریہ

بریلی:10 دسمبر:) اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ بدھ کی دوپہر بریلی پہنچے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور اپوزیشن پر کئی سخت تبصرے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی دراندازوں کو اپنا رشتہ دار مان کر بسانا چاہتی ہے ۔ موریہ نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی اور بی جے پی کا کوئی کارکن غلط کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بہار انتخابات کے حوالے سے بھی ایس پی-کانگریس اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مگدھ-بہار ہار گئے ، اب کیا کہیں گے ؟ کانگریس رہنما راہل گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل ہندوستان میں رہیں یا بیرون ملک، بی جے پی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست وہی کر پائے گا جو عوام کے درمیان رہ کر خدمت کرے گا، ورنہ عوام ایسے رہنما¶ں کو قبول نہیں کریں گے ۔ پریس کانفرنس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ بریلی میں جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار اور میئر امیش گوتم کی رہائش گاہ پر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments