Entertainment

سلمان خان نے ’دبنگ‘ کے ڈائریکٹر کیخلاف قانونی جنگ جیت لی

سلمان خان نے ’دبنگ‘ کے ڈائریکٹر کیخلاف قانونی جنگ جیت لی

ممبئی : بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بلاآخر اپنی فلم ’دبنگ‘ کے ڈائریکٹر ابھینو کشیپ کے خلاف قانونی جنگ جیت لی، فلمساز نے اداکار اور ان کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سول کورٹ نے ابھینو کشیپ کو سلمان خان یا ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز ریمارکس دینے یا شائع کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔ مذکورہ عدالتی فیصلہ سلمان خان کی جانب سے ابھینو کشیپ، خوشبو ہزارے اور متعدد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آیا۔ مقدمے میں اداکار نے مستقل پابندی، غیر مشروط عوامی معذرت اور 9 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیس ستمبر اور دسمبر 2025 کے درمیان جاری ہونے والے تقریباً 26 ویڈیو انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ کے گرد گھومتا ہے، ان تمام کلپس میں ابھینو کشیپ نے مبینہ طور پر ایسے تبصرے کیے تھے جو شرمناک، جھوٹے اور شدید توہین آمیز تھے۔ انٹرویوز کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ابھینو کشیپ کے بیانات بظاہر توہین آمیز، بدنام کرنے والے اور نازیبا تھے۔ ’کوئی بھی شخص کسی کے خاندان کے خلاف توہین آمیز بیانات نہیں دے سکتا اور نہ ہی اسے دینے چاہئیں۔ تقریر اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی بھی شخص کسی فرد کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز زبان استعمال کرے۔‘ فی الحال عدالت نے عبوری ریلیف کے طور پر فلم دبنگ کے ڈائریکٹر کو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف مزید مواد شائع کرنے سے روک دیا ہے جبکہ آن لائن میڈیا سے تمام مواد ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments