Entertainment

سلمان خان کی سیکیورٹی کے انتظامات پر سوال اٹھ گئے

سلمان خان کی سیکیورٹی کے انتظامات پر سوال اٹھ گئے

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی کے انتظامات پر سوال اٹھ گئے۔ سلمان خان ممبئی کے قریب تھانے میں واقع اسٹیڈیم میں ایک عوامی تقریب کے دوران شدید ہجوم میں گھر گئے۔ ایونٹ کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد نے اسٹار اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی، جس کے باعث صورتحال بے قابو ہوگئی۔ سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور ٹیم ہجوم کو قابو کرنے میں ناکام رہی، انہیں وہاں سے پولیس قافلے کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔ اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں میں حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں اسٹار اداکار کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی۔ خوش قسمتی سے سلمان خان محفوظ رہے، اس نوعیت کے واقعات اداکار کی مقبولیت کے ساتھ اُن کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔ سلمان خان کی اگلی فلم ماتر بھومی ہے، جو اگست 2026ء میں ریلیز ہوگئی جبکہ اُن کے اگلے پروجیکٹ میں اداکارہ نین تارا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments