بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ سلمان خان کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں سائیکل کے ذریعے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ہوڈی کے ساتھ سرمئی رنگ کے شارٹس، سر پر ٹوپی اور پیروں میں جوگرز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب وہ شہر کی مصروف سڑکوں سے گزر رہے تھے تو اداکار کی سیکیورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی۔ سلمان خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور 60 سال کی عمر میں ممبئی کی مصروف سڑکوں پر انہیں پر سکون اور پر اعتماد انداز میں سائیکل چلاتے دیکھ کر ان کی فٹنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر سلمان خان کی خرابیٔ صحت کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب حالیہ تصاویر نے ان افواہوں کو رد کر دیا ہے۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود