معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم سکندر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے فلم سکندر کے لیے حامی بھری تھی تو اس وقت اس کا اسکرپٹ کچھ اور تھا، بعد میں فلم کی کہانی میں خاصی تبدیلیاں کی گئیں۔ تیلگو صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا نے بتایا کہ ابتدائی ملاقاتوں میں ہدایتکار اے آر مرگداس نے جو کہانی سنائی تھی وہ حتمی فلم سے کافی مختلف تھی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے اسکرپٹ سنا تھا تو وہ کچھ اور تھا لیکن بعد میں حالات بدل گئے۔ فلموں میں اس طرح کی تبدیلیاں عام ہوتی ہیں، خاص طور پر بڑی کمرشل فلموں میں جہاں اداکاری، ایڈیٹنگ اور ریلیز ٹائمنگ جیسے عوامل کہانی کو متاثر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم سکندر میں رشمیکا نے سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا جسے فلم کے پہلے حصے میں ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مکمل کہانی سلمان خان کے بدلے کے گرد گھومتی ہے جبکہ ولن کا کردار اداکار ستھیا راج نے نبھایا تھا۔ اگرچہ فلم ’سکندر‘ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی روایتی فلم تھی مگر فلم باکس آفس پر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔ فلم نے بھارت میں تقریباً 110 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 184 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں کم سمجھا جا رہا ہے۔ اسی بناء پر فلم سکندر کو تجارتی طور پر ناکام قرار دیا گیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود