Entertainment

سلمان خان کو عدالتی نوٹس موصول

سلمان خان کو عدالتی نوٹس موصول

ممبئی : بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو پرسنالٹی رائٹس کیس میں دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے پرسنالٹی رائٹس (شخصی حقوق) کے ایک کیس میں سلمان خان کو نوٹس جاری کیا، یہ نوٹس چین میں قائم ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آواز تیار کرنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جاری کیا گیا۔ عدالت نے اس نوٹس کا جواب چار ہفتوں کے اندر سلمان خان سے طلب کیا ہے جبکہ اس معاملے کی اگلی سماعت 27 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہلی ہائیکورٹ کے اس عبوری حکم کو چیلنج کرنے کیلیے دائر کی گئی تھی جو 11 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس حکم میں سلمان خان کی شخصیت اور تشہیری حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا اور اداکار کی اجازت کے بغیر ان کا نام، آواز، تصویر اور شناخت استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکار نے اپنی شخصیت کے غیر مجاز تجارتی استعمال کے خلاف تحفظ حاصل کرنے کیلیے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کی درخواست پر عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین دن کے اندر اس حوالے سے کارروائی کریں۔ جسٹس منمیت پریتم سنگھ اروڑا نے ریماکس دیے تھے کہ اگر کوئی بھی فریق اداکار کا نام، تصاویر، آواز یا دیگر ذاتی اوصاف تجارتی مقاصد کیلیے استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو عدالت اس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرے گی۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ ہدایت بھی دی تھی کہ وہ سلمان خان کے اس مقدمے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (ریگولیشنز 2021 کے تحت ایک رسمی شکایت کے طور پر لیں۔ اس کیس میں درخواست گزار چین سے تعلق رکھنے والا ایک اے آئی وائس جنریشن پلیٹ فارم ہے جس کا کاروبار آواز کے ماڈلز تیار کرنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments